15 دسمبر 2013 - 20:30
فلسطین: درہ اردن میں متعدد فلسطینیوں کے مکانات منہدم

غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن کے شمال مشرق میں درہ اردن کے علاقے میں فلسطینیوں کے 16 رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔

ابنا: مقبوضہ فلسطین کی سرزمین میں انسانی حقوق کے امور کے ادارے نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے فوجیوں نے تعمیراتی کاموں کا اجازت نامہ نہ ہونے کے بہانے فلسطینیوں کے 16 گھروں کو تباہ کردیا ہے اور شدید سردی کے موسم میں یہ فلسطینی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ صہیونی ریاست کے فوجیوں نے اپنے ایک اور وحشیانہ اقدام میں درہ اردن کے علاقے میں پینے کے پانے کے دو کنوؤں کو میں تباہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے لیکر اب تک صہیونی ریاست کے فوجیوں نے فلسطینی کے 630 رہائیشی مکانات کو تباہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی اپنے خانہ و کاشانے سے محروم ہوگئے ہیں۔

.......

/169